سابق وزیر سیدقبول شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

سابق وزیر سیدقبول شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ٹنڈومحمدخان (اے پی پی)صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی و سابق صوبائی وزیر سید قبول محمد شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔۔۔

 ، مرحوم کی تدفین گزشتہ روز ان کے آبائی علاقے سعید پور ٹکر میں کی گئی۔جنازے میں سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبول محمد 1988 کے انتخابات میں پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوئے ، 1990 میں پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ کر جام صادق علی کی کابینہ کا حصہ بنے۔ ، 1993 کے عام انتخابات میں محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ورکرز کو ٹکٹ دیئے ، قبول شاہ پیپلزپارٹی ورکر سے شکست کے بعد عملی طور پر سیاست سے ریٹائر ہوگئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں