مہمند میں دو ملازمین رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 مہمند میں دو ملازمین رشوت  لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مہمند (دنیا نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے۔۔۔

 دفتر سے وابستہ دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سٹینوگرافر بادشاہ گل اور جونیئر کلرک رحمت سید شامل ہیں جنہیں ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں