میلاد النور کونسل کوہسار کے زیراہتمام نیو ائیر نائٹ پر اسلامی تقریب ہوگی
مری(نمائندہ دنیا)نیوائیرنائٹ میلاد النور کونسل کوہسار کے زیراہتمام دینی وروحانی ،عقیدت واحترام سے مری آرٹس کونسل میں منائی جائے گی۔۔۔
،صدارت ڈپٹی کمشنر مری کریں گے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر،ادیب ونعت خوان الحاج احمد علی حاکم خصوصی شرکت کریں گے کونسل پاکستان کے چیئرمین الحافظ فیاض عباسی، حافظ علی احمد ودیگر مقامی اوردیگر افراد بھی شرکت کریں گے ، ان خیالات کااظہار میلاد النورکونسل کوہسارکے رہنماؤں امجد ارباب عباسی،ڈاکٹر ذکاء اللہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔