پاکستان کیلئے قوم کو متحد ہوکر پرامن جدوجہد کرنا ہوگی، ساجد نقوی
اسلام آباد( آن لائن)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو ۔۔۔
خصوصی طور پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی برادری کا ملک کی تشکیل کیساتھ ترقی و خوشحالی میں بڑا کلیدی کردار رہا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا، قائداعظم کے پاکستان کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر پرامن جدوجہد کرنا ہوگی، قائد کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25دسمبر کو کرسمس اور بابائے قوم حضرت قائد اعظم کی ولادت پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔