کے آئی یواور سنکیانگ نارمل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد( آن لائن ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور چین کی سنکیانگ نارمل یونیورسٹی (ایکس این یو) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گیا۔۔۔
۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تقریب کی صدارت کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد ماؤنٹین ہیزٹ،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر مشترکہ تحقیقی اقدامات اٹھانے سمیت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔