4اشتہا ریو ں سمیت27جر ائم پیشہ افراد گرفتار
کراچی کمپنی ،کھنہ ،ترنول ،ھمک ،نیلور ،کرپا ،بہارہ کہو میں کارروائیاں کی گئیں ملزموں کے قبضہ سے آئس، شراب، تین پستول، ایک کلا شنکوف،خنجر برآمد
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے چار اشتہا ریو ں سمیت27جر ائم پیشہ عناصر گرفتارکرلئے ۔ آ بپا رہ، کر اچی کمپنی، گو لڑ ہ، سمبل، ترنول، انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی، کھنہ، کر پا، ہمک، نیلور، بہا رہ کہو اور بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے 23ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1217گر ام ہیر وئن، 782 گرام آئس، 439 بوتلیں شراب، مختلف بور کے تین پستول، ایک کلا شنکوف معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔