یوم قائد ،کرسمس ،اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

 یوم قائد ،کرسمس ،اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

3500اہلکاروں نے ڈیوٹی دی ،گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات رہی راولپنڈی میں پولیس کے 5600، ٹریفک کے 350افسران نے ڈیوٹی دی

اسلام آباد،راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے، اے پی پی )اسلام آباد پولیس نے یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ، 3500 افسران و جوان ضلع بھر میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ مسیحی عبادت گاہوں پر بامسلح اہلکار تعینات کیے جانے سمیت حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کیے گئے ، ڈی آئی جی جواد طارق تمام ڈیوٹیز کی نگرانی کی سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنایا گیا،اسلام آباد سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کرسمس اور قائد اعظم ڈے تقاریب کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی تمام پٹرولنگ یونٹس اور پولیس کیے خصوصی دستے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کی گئی۔ادھر کرسمس کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کئے گئے ،راولپنڈی پولیس کے 5600 سے زائد اور ٹریفک کے 350سے زائد افسران نے فرائض سرانجام دیئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں