موسمیاتی تبدیلی ،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوسل فیول پر انحصار کم کرناہوگا
قرضوں سے نجات،رعایتی فنانسنگ کیلئے کوشش ضروری ،سیمینار سے مقررین کا خطاب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فوسل فیول پر انحصار کم کرنے اور برآمدی مسابقت بڑھا کر صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے فوری اصلاحات ضروری ہیں، ایم ڈی بی فنانسنگ کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے ، ٹیکسٹائل سیکٹر میں شمسی توانائی اپنانے کے رجحان کو تیز کرنے اور موسمیاتی انصاف کے تحت ملک پر قرضوں کا مزید بوجھ ڈالنے سے بچنے کے لیے قرضوں سے نجات اور رعایتی فنانسنگ کے لئے کوشش کرنا ہوگی، ان خیالات کااظہار نسٹ یونیورسٹی کے شعبہ انرجی سسٹم ان انجینئرنگ یو ایس پی کیس کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس کاظمی، اے ڈی ایس کے انرجی ٹرانزیشن آفیسر عثمان بن احمد اور دیگر نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی شمسی توانائی پر منتقلی میں کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔