کرسمس محبت، قربانی اور خدمت کا پیغام دیتا ہے ،جے سالک
پاکستان میں اقلیتوں کو آئینی طور پر مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،شعیب سڈل
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سابق آئی جی پولیس اور ون مین کمیشن آن منیارٹی رائٹس شعیب سڈل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینی طور پر مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو درپیش مسائل بھی حل ہوتے جائیں گے ۔ سابق وفاقی وزیر جے سالک کی رہائش گاہ پر کرسمس کے موقع پر منعقدہ بریڈ آف لائف کیک کٹنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ جے سالک اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بریڈ آف لائف کیک بھی کاٹا۔ جے سالک نے کرسمس کی مذہبی اور سماجی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کرسمس محبت، قربانی اور خدمت کا پیغام دیتا ہے ۔ اجتماعی کیک کو چھوٹے ڈبوں میں پیک کیا جائے گا جو کرسمس کی عبادت کے بعد مختلف مسیحی بستیوں میں رہائش پذیر غریب مسیحی خاندانوں کے بچوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔