سٹیشن کمانڈر مری کا افسروں کے ہمراہ چرچ کا دورہ ،ملاقاتیں

 سٹیشن کمانڈر مری کا افسروں کے ہمراہ چرچ کا دورہ ،ملاقاتیں

کرسمس کی مبارکباد دی ،مسیحی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا

مری(نمائندہ دنیا) کرسمس کے موقع پر سٹیشن کمانڈر مری احمد نواز،  ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری رضا تنویر سپرا اور دیگر ضلعی افسران نے ہولی ٹرینیٹی چرچ کا دورہ کیا ،افسران نے کرسچن کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی ،مسیحی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا اور محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا، افسران نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو آئینی آزادی حاصل ہے اور ریاستی ادارے ہر شہری کے جان و مال اور مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے تاکہ اقلیتی برادری اپنا تہوار پُرامن ماحول میں منا سکیں کرسچن کمیونٹی پاکستان کا قابلِ فخر حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں