وزیر داخلہ کا دورہ فاطمہ کیتھولک چرچ، کرسمس کا کیک کاٹا

وزیر داخلہ کا دورہ فاطمہ کیتھولک چرچ، کرسمس کا کیک کاٹا

قائد کے رہنما اصولوں کے تحت قوم متحد ،محسن نقوی ،مسیحی برادری سے خطاب

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس خوشیوں بھرا تہوار ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ، قائد کے ویژن کے مطابق تمام پاکستانی یکساں حقوق رکھتے اور متحد ہیں۔جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایف 8میں واقع آور لیڈی آف فاطمہ کیتھولک چرچ کا دورہ کیا ، جہاں اسلام آباد اور راولپنڈی کے آرچ بشپ جوزف ارشد نے ان کا استقبال کیا ۔بچوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پھول پیش کئے ۔ وزیر داخلہ نے آرچ بشپ جوزف ارشد اور مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر امن کی شمع روشن کی ۔بچوں نے ویلکم ٹیبلو پیش کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ، کرسمس خوشیوں بھرا تہوار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز برابر ہیں ،تقریب میں چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد بھی شریک تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں