ٹیکسلا، نوشہرہ ٹریفک حادثات، 2نوجوان جاں بحق
حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں
ٹیکسلا، نوشہرہ (نمائندگان دنیا) ٹیکسلا جی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2شدید زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پرایک تیز رفتار ڈمپر نے 3نوجوان موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر چل بسا، تھانہ واہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو قبضہ میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، لاش اور زخمیوں کو واہ جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 22سالہ عالیان کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر نوشہرہ چار سدہ روڈ پر گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج خویشگی کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 24سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی جلال خان کی لاش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردی گئی۔