ہری پور:اسلحہ کی نوک پر خواجہ سرا سے زیادتی کرنیوالے گرفتار
پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کر لیا،مزید تفتیش جاری
ہری پور (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی پولیس نے خواجہ سرا سے اسلحہ کی نوک پرزیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان سمیع اللہ اور بابر کچھ روز قبل پولیس پر فائرنگ میں بھی ملوث تھے، زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود کنارہ ندی روڈ تربیلہ چھپر پل کے قریب ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے وقوعہ میں ملوث ملزمان رضا ولد غلام صابر، بابر ولد سردار خان سکنہ محلہ بابو، سمیع اللہ ولد خالد محمود سکنہ پھرہالہ کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کا دوسرا ساتھی حکیم اللہ سکنہ ڈھیری سکندرپور کچھ روز قبل پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔