تلہ گنگ ،نوجوان نے چاقو کے وار کر کے بزرگ کو زخمی کر دیا

تلہ گنگ ،نوجوان نے چاقو کے  وار کر کے بزرگ کو زخمی کر دیا

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ٹریفک چوک تلہ گنگ کے قریب ایک نامعلوم نوجوان نے 68سالہ بزرگ شخص کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا ہے۔

ریسکیو عملہ بروقت موقع پر پہنچا اور سین اسیسمنٹ کے بعد متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ قریبی دکانداروں نے ملزم کو موقع پر ہی قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں