ایک لاکھ 29 ہزار 436 گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگا دیئے گئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگائے جانے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق دارالحکومت میں قائم 16 پوائنٹس پر اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ انتیس ہزار چار سو چھتیس گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا جا چکا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہی دو ہزار نو سو بیاسی گاڑیوں کو ایم ٹیگ فراہم کیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے بتایا کہ رش کے پیش نظر تمام پوائنٹس پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ 15 جنوری کے بعد اسلام آباد میں داخلہ بند کر دیا جائیگا۔