ملکی مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ہے ،پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان فلاح پارٹی کی صوبائی عاملہ کا اجلاس صدر چودھری ضمیر گجر کی صدارت میں ہوا ،صوبائی ذمہ داران وعاملہ اراکین پنجاب نے شرکت کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملکی مسائل کا واحد حل قانون کی حکمرانی ہے۔ پارٹی نے ملک کی سیاسی آئینی صورتحال عوامی مسائل پر طویل غوروخوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ گھمبیر حالات اور حکمرانوں کی عوامی مسائل سے چشم پوشی نے ہمیں اس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم ملک و قوم کے مسائل پرخاموش نہیں ہو سکتے ، اجلاس میں ملکی بقا کا حل صرف اور صرف قانون کی حکمرانی میں قرار دیا گیا۔ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا۔