اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل مشک عالم اور کانسٹیبل راجہ ارشد کے اعزاز میں ایوان صدر سکیورٹی ڈویژن میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس ایس پی ایوان صدر طاہر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔