ایچ ای سی، مربوط آٹومیشن سسٹم مکتب کا افتتاح

 ایچ ای سی، مربوط آٹومیشن سسٹم مکتب کا افتتاح

جامعات کے بنیادی تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی امور کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی پہلے مرحلے میں 25سرکاری جامعات میں سسٹم نصب ،احسن اقبال کی مبارکباد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے جامعات کے بنیادی تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی امور کو بہتر بنانے کے لیے ایک مربوط آٹومیشن سسٹم مکتب کا افتتاح کر دیا ہے ۔ سسٹم انٹرپرائز ریسورس پلاننگ ، سٹوڈنٹ لائف سائیکل مینجمنٹ اور بلیک بورڈ لرننگ مینجمنٹ سسٹم پر مشتمل ہے ۔ عالمی بینک کے مالی تعاون سے چلنے والے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان پروجیکٹ کے تحت فنڈ کیا گیا یہ نظام پہلے مرحلے میں 25 سرکاری جامعات میں نصب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے آن لائن شرکت کی۔ تقریب میں وزیر مملکت وجیہہ قمر، چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء الحق، شریک جامعات کے وائس چانسلرز، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر معزز سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے ایچ ای سی اور شراکت دار جامعات کو مکتب کو مربوط کرنے پر مبارکباد دی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو تبدیل کرنے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں