اسلام آباد پولیس، مسٹریل سٹاف کے 7 افسروں کی ترقی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے مسٹریل سٹاف کے 7افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی۔
آئی جی نے کہا کہ جس افسر کی ترقی کا حق ہے اس کو فوری پرموٹ کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کے افسران دن رات عوام کی خدمت پر مامور ہیں، محکمانہ ترقی ذمہ داریوں میںاضافے اور اعتماد کی عکاس ہے، جبکہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے، میں امید کرتا ہوں نئے ترقی یاب ہونے والے افسران اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں گے۔