بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ،فیصل ممتاز

بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل  کا حل اولین ترجیح ،فیصل ممتاز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے او پی ایف کے چیئرمین قمر رضا نے کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل، ان کے فوری حل اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے سے متعلق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری آزاد جموں و کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہے۔ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں مظفرآباد میں ایک بڑی اوورسیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے اوورسیز کشمیریوں کو مدعو کیا جائے گا۔ کانفرنس کے انعقاد، ایجنڈا اور انتظامی امور کے لیے آزاد جموں و کشمیر حکومت اور او پی ایف کی جانب سے مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو اپنی حتمی سفارشات اور رپورٹ وزیراعظم آزاد کشمیر کو پیش کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں