سپیکر اسمبلی کا پارلیمنٹ لاجز کا دورہ، فیملی سوئٹس جلد مکمل کرنیکی ہدایت
منصوبہ آخری مراحل میں داخل، وزیر مملکت داخلہ، معیار کو یقینی بنایا جائے، ایاز صادق
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا، زیرِ تعمیر 104 اضافی فیملی سوئٹس منصوبے کی پیش رفت جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال نے سپیکر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 104 اضافی فیملی سوئٹس کی تعمیر کا منصوبہ اب آخری مراحل میں ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو درپیش رہائشی مسائل کے حل کے لیے اس منصوبے کی جلد تکمیل ناگزیر ہے ۔ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مزید کسی تاخیر یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔