کوہسار یونیورسٹی مری ،ایک سال گزر گیا ،طلبہ کو ڈگریاں جاری نہ ہوئیں
مری( نمائندہ دنیا)کوہسار یونیورسٹی مری کی عدم توجہی وغفلت کے باعث سینکڑوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ،ڈگری کے انتظار میں قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ، ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود طلبہ کو ڈگریاں جاری نہیں کی گئیں۔۔۔
جس کے باعث وہ سرکاری ملازمتوں اور دیگر اہم مواقع سے محروم ہو رہے ہیں ،فارغ التحصیل طلبہ تابش ممتاز ، ذیام وقار، اسامہ بن زاہد و دیگر نے ڈگری کی فراہمی میں تاخیر کو طالبعلموں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ اور سراسر ناانصافی قرار دیا ،انکا کہناتھا کہ ہم نے ایک سال قبل ڈگری مکمل کی ایک سال گزرنے کے باوجود ہمیں ڈگری فراہم نہیں کی گئی ۔