نوشہرہ ،راستوں کی بندش،پٹرول پمپس پولیس ناکوں کیخلاف عوام کا احتجاج
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ نظام پور راستوں کی بندش،پٹرول پمپس اور پولیس ناکہ بندیوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج،مشتعل مظاہرین نے خیرآباد کوہاٹ سی پیک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کردیا۔ریلوے سر پل کے مقام پر احتجاجی دھرنا۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دیا۔اے سی جہانگیرہ کے مطابق پابندیاں عوام کے خلاف نہیں غیرقانونی گولڈ مائنگ کرنے والوں کے خلاف ہیں۔درج مقدمات پر بات کرنے کو تیار ہیں۔