اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،7افراد،4موٹر سائیکل تھانے بند

 اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،7افراد،4موٹر سائیکل تھانے بند

کراچی کمپنی ،گولڑہ ،شمس کالونی اور شالیمار میں کارروائیاں ،گھروں ،گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے کراچی کمپنی ، گولڑہ ، شمس کالونی اور تھانہ شالیمار کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران391افراد،101گھروں، 83دکا نوں ، 128موٹر سائیکلوں اور32گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیاجبکہ 7مشکوک افراد اور 4 موٹر سائیکلز کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں