2025،مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوانے میں سست روی

 2025،مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوانے میں سست روی

43616 مقدمات میں سے صرف 16599 کے مکمل چالان عدا لت پیش کئے گئے

راولپنڈی ( خبر نگار) پولیس سال 2025 کے دوران مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوانے میں سست روی کا شکار رہی، ضلع بھر کے 31 تھانوں میں مجموعی طور پر درج 43616 مقدمات میں سے صرف 16599 مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں میں بھجوا سکی جبکہ 6489 مقدمات کے چالان مکمل طور پر التوا کی نذرہو گئے اور سال بھر میں 5325 مقدمات ٹریس ہی نہ ہو سکے ،پولیس کی مبینہ سستی اور عدم دلچسپی کے باعث زیر التوا 6489 چالانوں سمیت رواں سال مجموعی طورپر 21414 مقدمات کے مکمل چالان پیش نہ ہونے سے نہ صرف جیلوں میں موجود حوالاتی کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور رہے بلکہ ضمانتوں پر رہا ملزمان بھی عدالتوں کے چکر لگا تے رہے ہزاروں مقدمات کے چالان عدالتوں تک نہ پہنچنے سے انصاف کی بروقت فراہمی بھی مخدوش ہونے لگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں