پولیس موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ وار شیڈول جاری
راولپنڈی( خبر نگار) پولیس موبائل لائسنسنگ وینز عوام الناس کی خدمت میں کوشاں، دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پرلائسنسنگ و پولیس سٹیشن موبائل وینز عوام الناس کی خدمت میں کوشاں ہے ، دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی رہنمائی و سہولت کیلئے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری کر دیا گیا۔انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ انسپکٹر امتیاز خان کے مطابق موبائل پولیس وینز منگل کوکنیال بجرانہ بازار،گوجر خان اورچواخالصہ بازار، کلر سیداں، بدھ کوگیٹ نمبر 3، ہولی فیملی روڈ اور گلیانہ بازار گوجر خان،جمعرات کوشاہ باغ سٹاپ مین کلر سیداں روڈ اورفوارہ چوک راجہ بازار، جمعہ کوجھاورہ پکٹ دھمیال روڈ اورمصریال چوک راولپنڈی، ہفتہ کوکار چوک سکیم 3اورچک بیلی خان روڈ میں لائسنسنگ سہولیات فراہم کرے گی ۔