علامہ اقبال یونیورسٹی ، اے آئی او یو پارٹنر ایڈمیشن پورٹل کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں اور رجسٹریشن کے عمل کو جدید، شفاف اور تیز بنانے کے لیے اے آئی او یو پارٹنر ایڈمیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔
اس جدید آن لائن پورٹل کے ذریعے بیرونِ ملک تعلیمی ادارے اور مجاز نمائندے بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے ۔پورٹل کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود نے کیا۔