مری ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات مسمار
درجنوں غیرقانونی تعمیرات کو سیل کرتے ہوئے سات روز کے نوٹس جاری
مری(نمائندہ دنیا) سہربگلہ نیرگولی کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر مری کی نگرانی میں ٹی ایم اے مری کے عملہ نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد لنٹر کو مسمار کر دیا ، درجنوں غیرقانونی تعمیرات کو سیل کرتے ہوئے سات روز کے نوٹس جاری کئے ،اے سی نے کہا کہ زیر تعمیر اور غیرقانونی تمام عمارتوں کو گرایا جائے گا جس کیلئے ٹی ایم اے کی ٹیم کو متحرک کر دیا گیا ہے ، غیرقانونی عمارتوں کا سیوریج کا پانی قبرستان کی جانب جا رہا ہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے جس کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا۔