پاکستان سویٹ ہوم اور لائف لائن ری ہیب سینٹر کے مابین معاہدہ

 پاکستان سویٹ ہوم اور لائف لائن ری ہیب سینٹر کے مابین معاہدہ

معاہدے کے تحت چکری میں گریٹ ہوم ری ہیب سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور لائف لائن ری ہیب سنٹر اسلام آباد کے سی ای او ڈاکٹر فضل واحد نے سویٹ ہوم میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے ،جس کے تحت چکری کے مقام پر پاکستان گریٹ ہوم ری ہیب سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت پچاس بیڈ کے ری ہیب سنٹر کا قیام سویٹ ہوم کے انسانی خدمت کے اداروں میں بہترین اضافہ ہوگا۔ پاکستان گریٹ ہوم ری ہیب سنٹر کے قیام سے علاقے کے عادی افراد کو بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور انہیں دوبارہ معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔ زمرد خان نے کہا کہ ملک کی خدمت اور بالخصوص سویٹ ہوم کے بے سہارا بچوں اور بچیوں کی بہترین تعلیم، عمدہ کفالت اور اعلی دیکھ بھال اُن کی زندگی کا مشن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں