سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیش لیس سسٹم فعال
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیش لیس سسٹم فعال ،کیش کے لین دین سے زیادہ ڈیجیٹل ادایئگی کو ترجیحات میں شامل کیا گیا۔
میزان بینک کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ کیش لیس ادائیگی کے نظام پر منتقل ہو کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ نے پاکستان کا دوسرا بین الاقوامی ایئرپورٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ۔چیئرمین سیال حسن علی بھٹی نے کہا کہ یہ اقدام جدید ایئرپورٹ آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔