ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں حکیم سعید کی یاد میں تقریب ،خراج عقیدت
اسلام آباد(دنیارپورٹ )ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس نے یادیں، باتیں کے عنوان سے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا ۔۔
تاکہ شہید حکیم سعید کی زندگی اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے ۔ خون کے عطیات، ذیابیطس کی روک تھام، غذائیت اور بچوں کی صحت سمیت اہم عوامی صحت کے مسائل کو اجاگر کیا گیا، اور ہمدرد کی طویل المدتی کمیونٹی خدمات کے عزم کی تصدیق کی گئی۔ سینیٹر مشاہد حسین تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ،انہوں نے شہید حکیم سعید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی حقیقی پہچان اور ایک نادر کردار کے حامل رہنما تھے ۔