بلوچستان ،5جدید ورکرز ہسپتالوں کا باقاعدہ افتتاح

 بلوچستان ،5جدید ورکرز  ہسپتالوں کا باقاعدہ افتتاح

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چودھری سالک نے بلوچستان کے دور دراز اور کان کنی کے اہم علاقوں پشین، دالبندین، نوکنڈی، چمالانگ اور ۔۔

 مسلم باغ میں قائم پانچ جدید، مکمل سہولیات سے آراستہ 25،25 بستروں پر مشتمل ورکرز ہسپتالوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج میں یہاں صرف ایک وفاقی وزیر نہیں بلکہ ایک ایسے پاکستانی کی حیثیت سے موجود ہوں جو کان کن مزدور کے پسینے ، قربانی اور محنت کو سلام پیش کرتا ہے ۔ قبل ازیں محکمہ صحت بلوچستان اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں