کرم میں بی آئی ایس پی صارفین کی مشکلات حل کرینگے ،روبینہ خالد

کرم میں بی آئی ایس پی  صارفین  کی مشکلات حل کرینگے ،روبینہ خالد

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے ملاقات کی۔ انجینئر حمید نے آگاہ کیا کہ ضلع کرم جیسے دور دراز اور ۔۔

حساس علاقے میں ڈیجیٹل تصدیق، بایومیٹرک مسائل، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اور سسٹم کی بار بار خرابی کے باعث مستحق افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں