عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ،کوتاہی برداشت نہیں،راجہ حنیف

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ،کوتاہی برداشت نہیں،راجہ حنیف

پی پی 17کے یونین کونسل چیئرمینوں کا اجلاس ،مسائل سے آگاہ کیا ،متعلقہ اداروں کی بریفنگ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجا ب انسپکشن ٹیم و رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف کی صدارت میں حلقہ پی پی 17کے یونین کونسل چیئرمینوں کا اجلاس ہوا، علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور ترقیاتی امور پر غور و خوض کیا گیا۔ چیئرمینوں کی جانب سے صفائی ستھرائی، سیوریج و نکاسیٔ آب، پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی خستہ حالی، تجاوزات، سٹریٹ لائٹس اور پارکس کی بحالی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل اجاگر کئے کیے گئے ۔ واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،آر ڈی اے ،پی ایچ اے سمیت سرکاری اداروں کے افسران نے محکموں سے متعلق مسائل پر بریفنگ دی۔ راجہ حنیف نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں