صنعتی ترقی کے لیے مارکیٹوں میں مسابقت کلیدی ضرورت ،معاشی ماہرین

 صنعتی ترقی کے لیے مارکیٹوں میں  مسابقت کلیدی ضرورت ،معاشی ماہرین

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی ترقی اور معاشی تبدیلی کے لیے مارکیٹوں میں کمپٹیشن ناگزیر ہے اور مسابقتی پالیسی کو ترقیاتی حکمتِ عملی کا بنیادی ستون سمجھا جانا چاہیے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے ان خیالات کا اظہار کمپٹیشن کمیشن کے افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مار کیٹوں میں مؤثر کمپٹیشن کے بغیر صنعتی پالیسیاں اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہیں، جس کے نتیجے میں کمزور پیداواری صلاحیت جنم لیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں