کراچی پلازہ آتشزدگی افسوسناک متاثرین کیساتھ ہیں، نفیسہ شاہ، روبینہ خالد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی گل پلازہ میں پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ افسوس کہا کہ۔۔۔
اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے خاندانوں کے ساتھ میں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کا ہر فرد کراچی کے ساتھ ہے، لاپتہ افراد کی حفاظت اور واپسی ،زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔