راولپنڈی،16سے 18سال کے نوجوانوں کیلئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں 16سے 18سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئے لرنر ڈرائیونگ پرمٹ/لائسنس کے۔۔۔
اجرا کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مقررہ تاریخ سے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔