محفل شبینہ سے متعلق اجلاس انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔
، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں منعقد ہونے والی روایتی اور پروقار ’’محفلِ شبینہ‘‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور فول پروف سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کی بھرپور ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا۔