پولیس مقابلے کے بعد کاٹا گینگ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلے کے بعد کاٹا گینگ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم راہزنی کے 45سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ،اسلحہ بھی برآمد

اسلام آباد (اے پی پی) تھانہ کھنہ کی حدود میں پولیس اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ کاٹا گینگ کا ایک رکن زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم کو ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی تھی۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم راہزنی کے 45سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد و راولپنڈی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں