ہیلتھ اتھارٹی کا جعلی سرٹیفکیٹس پر میڈیکل لیبز پر چھاپہ، ایف آئی آر درج
راولپنڈی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے جعلی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مبینہ طور پر ۔۔۔
ملوث میڈیکل لیبز کے خلاف چھاپے مارے اور بڑے پیمانے پر جعلسازی کے ثبوت کے بعد ایک دکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ اتھارٹی نے جعلی دستاویزات کے ذریعے صحت عامہ کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔