نوشہرہ، کسان نے فائرنگ کر کے زمیندار قتل کر دیا
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ کلاں شلا خیل میں کسان نے زمین اور گھر خالی کروانے کی دھمکی پر مشتعل ہوکر زمیندار کو۔۔
فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول زمیندار ارشد اپنی ارضیات اور گھر کو کسان ملزم نوشیروان سے خالی کروانا چاہتا تھا۔ کسان زمین اور گھر خالی کروانے کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کررہا تھا جس پر دونوں میں زبانی تکرار ہوئی۔