ورچوئل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تقریب
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )ورچوئل یونیورسٹی میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ سکیم چوتھے فیز کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز مرکزی دفتر میں ہوا ۔۔۔
، مجموعی طور پر دو ہزار چار سو پچھتر لیپ ٹاپ اہل اور مستحق طلبہ میں مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے ۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وجیہہ قمر وزیرِ مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت تھیں ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید وسائل فراہم کر کے ان کی تعلیمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اطہر عظیم خان سمیت جامعہ کے اعلیٰ حکام، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔