تاجر ملکی معیشت کا اہم ترین ستون، وفاقی وزیر مذہبی امور

تاجر ملکی معیشت کا اہم ترین ستون، وفاقی وزیر مذہبی امور

نظام صلوۃ کے فروغ کیلئے تاجروں کا تعاون درکار، اسلام آباد چیمبر کا دورہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے تاجر ملکی معیشت کا اہم ترین ستون ہیں۔ ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ان کا بھرپور کردار ہے، نظام صلوۃ کے فروغ کیلئے تاجروں کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک اسلامی مملکت کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ نماز کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ نماز اسلامی معاشرے کی پہچان ہے، اس وقت معاشرہ شدید ابتری کا شکار ہے، نوجوانوں کو درست سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں