ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل،معیار برقرار رکھا جائے،رندھاوا

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل،معیار برقرار رکھا جائے،رندھاوا

پنڈوریاں ماڈل قبرستان کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی جائے،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد شہر میں جاری اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ مختلف ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پلاننگ اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پنڈوریاں ماڈل قبرستان کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی جائے اور قبرستان تک رسائی کیلئے مختلف شاہراؤں سے اپروچ دی جائے تاکہ شہریوں کو آسانی حاصل ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل قبرستانوں میں کشادہ جنازہ گاہ، وضو خانے اور مناسب پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ الیکٹرک میت بس، ایمبولینس اور دیگر سہولیات کیساتھ ساتھ سکیورٹی اور نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی سرویلینس کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو انکے ٹائم لائنز کے مطابق پایہ تکمیل پہنچانے کے ساتھ اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں