نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی شادی کرنے والا گرفتار

نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی  شادی کرنے والا گرفتار

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے 13سالہ لڑکی کو اغوا کرنے اور اس سے زبردستی شادی کرنے والے اشتہاری ملزم کو بہاولنگر سے گرفتار کر لیا ہے۔

 ملزم کی شناخت احسن علی کے نام سے ہوئی ہے، اس کیخلاف نون پولیس سٹیشن میں مقدمہ نمبر 670/24درج ہے، ملزم مبینہ طور پر نون تھانے کی حدود سے نابالغ لڑکی کو ورغلا کر بہاولنگر لے گیا جس کے بعد اس نے اپنا موبائل فون بند کر دیا اور روپوش ہو گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں