15دن میں عارضی ملازمین کو مستقل نہ کیا گیا تو صفا ئی بند کر دینگے، میونسپل لیبر یونین

15دن میں عارضی ملازمین  کو مستقل نہ کیا گیا تو صفا ئی بند  کر دینگے، میونسپل لیبر یونین

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) میونسپل لیبر یونین سی بی اے کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو 15یوم میں مستقل نہ کیا گیا تو صفائی کا کام بند کر دیا جائے گا۔

 صدر راجہ ہارون و جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا کی زیر صدارت اجلاس میں انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں دونوں اوقات کار کی حاضری بند کر دی جائے گی پھر رمضان المبارک کے دوران اعتکاف، عیدالفطر کے موقع پر مساجد کی صفائی اور شہر بھر میں دیگر صفائی کے تمام کام بند کر دیئے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں