آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ، شیعہ علماکونسل

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امتِ  مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ، شیعہ علماکونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے پوری زندگی اسلامی اقدار، مظلومینِ عالم کی حمایت اور استکباری قوتوں کے خلاف حق و صداقت کا علم بلند رکھا۔ اس دکھ کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں