مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے چیف کوآرڈینیٹر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے چیف کوآرڈینیٹر چودھری محمد یاسین کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا تھانہ آبپارہ میں اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین، اے ایس پی علی رضا، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نوازش خان، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ سلیم رضا، انسپکٹر اسلام آباد ٹریفک پولیس چودھری اختر اور ممبران مصالحتی کمیٹی نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔