جاتلی، شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

جاتلی، شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (این این آئی) تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار روز قبل سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے۔۔۔

 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے متن کے مطابق مقتول سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور تھا جس کا ملزم کے ساتھ کرایہ کے معاملے پر معمولی جھگڑا ہوا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کو رات کی تاریکی میں گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں