مری، ٹریفک قوانین کی خلاف وزریوں پر کارروائیاں جاری
مری (نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایات پر ٹریفک پولیس مری نے لوئر بازار اور اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو کم کرنا، شہریوں اور سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور کاروباری مراکز میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔